Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

NA – 71 سیالکوٹ: ریحانہ ڈار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی

  سیالکوٹ : تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار نے این اے 71 سیالکوٹ میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی ، اس حلقے سے ن لیگ کے خو...

 


سیالکوٹ : تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار نے این اے 71 سیالکوٹ میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی ، اس حلقے سے ن لیگ کے خواجہ آصف کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 71 سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار نے لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی، درخواست میں آر او ، الیکشن کمیشن اور خواجہ آصف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 71سیالکوٹ سے ن لیگ کے خواجہ آصف کو فاتح قرار دیا گیا ہے ، خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، ان نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔

ریحانہ ڈار نے درخواست میں کہا ہے کہ فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں، استدعا ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کاحکم دے اور دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ