Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

میں جاگا ہوا چھت پہ کیوں کر پڑا ہوں / علی عمران

  میں کب سے  مرا اپنے اندر پڑا ہوں میں مردہ ہوں مردے کے اوپر پڑا ہوں میں دنیا بدلنے کو نکلا تھا گھر سے سو تھک ہار کے گھر میں آ کر پڑا ہوں خد...

 


میں کب سے  مرا اپنے اندر پڑا ہوں

میں مردہ ہوں مردے کے اوپر پڑا ہوں


میں دنیا بدلنے کو نکلا تھا گھر سے

سو تھک ہار کے گھر میں آ کر پڑا ہوں


خدا ہوں میں گنبد سے لٹکا ہوا ہوں

میں بھگوان مندر کے باہر پڑا ہوں


ترے پاوں کی دھول ہی چاٹنی ہے

تیرے در کا بن کے میں پتھر پڑا ہوں


قدم دھر مری سوکھی اس سرزمیں پہ

تیری چاہ میں کب سے بنجر پڑا ہوں


سویرا  ہوا مکھیاں  آ گٸ  ہیں

میں جاگا ہوا چھت پہ کیوں کر پڑا ہوں


علی عمران

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ