Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

  خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ قائدِ ایوان منتخب ہونے کے لیے ان کے حق میں 90 ممبرانِ ص...

 


خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

قائدِ ایوان منتخب ہونے کے لیے ان کے حق میں 90 ممبرانِ صوبائی اسمبلی نے ووٹ دیا۔ ان کے مخالف امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن کے عباد اللہ خان نے 16 ووٹ حاصل کیے۔

آزاد حیثیت میں ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن جیتنے والے علی امین گنڈا پور کو سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل تھی جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے عباد اللہ خان تھے جنھیں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی حمایت بھی حاصل تھی۔

صوبائی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں نو منتخب وزیرِ اعلٰی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ’میں سترہ سال سے ایک پارٹی کا رکن ہوں لیکن آج میں ایک آزاد حیثیت ہے یہاں وزیر اعلٰی بنا، مجھے اس کا بہت دکھ ہے۔‘

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں علی امین گنڈاپور گذشتہ برس 9 مئی کے پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں اپنے ملوث نہ ہونے کی نہ صرف دلیلیں دیتے ہوئے نظر آئے بلکہ انھوں نے پولیس حکام کو الٹی میٹم بھی دیا کہ جو لوگ ان واقعات میں ملوث نہیں ان کے خلاف ایف آئی آر اگلے ایک ہفتے میں ختم کی جائیں۔

آئیے آپ کو یہ بتاتے ہیں کہ  اور صوبائی سطح پر اپنی جماعت کے لیے انھوں نے کون سے کام کیے جن کے باعث ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ