ورلڈکپ 1992؛ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا- دونوں ٹیمیں پانچ پانچ میچز کھیل چکی تھیں، آسٹریلیا نے دو جیتے تھے جبکہ پاکستان نے ایک جیتا تھا اور ...
ورلڈکپ 1992؛ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا- دونوں ٹیمیں پانچ پانچ میچز کھیل چکی تھیں، آسٹریلیا نے دو جیتے تھے جبکہ پاکستان نے ایک جیتا تھا اور ایک بارش کی نذر ہو گیا تھا-
عامر سہیل کی شاندار اننگ، رمیز راجہ اور جاوید میانداد کا اچھا ساتھ تھا کہ پاکستانی ٹیم 193/3 پر پہنچ چکی تھی- یہاں سے بڑی ہٹس لگا کر سکور کو 240 تک لے جانا تھا لیکن دھڑا دھڑ گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے 220 رنز ہی بن پائے تھے-
عاقب جاوید نے دو وکٹیں جلدی گرا دیں لیکن پھر ڈین جونز اور جیف مارش سکور کو 116/2 تک لے گئے اور میچ پاکستان کے ہاتھوں سے پھسلتا نظر آ رہا تھا- مشتاق احمد نے ڈین جونز اور ایلن بارڈر کی وکٹیں حاصل کیں اور عمران خان نے جیف مارش کی اور یہاں سے پاکستان نے میچ میں واپسی کر ڈالی- مشتاق اور عاقب نے تین تین، عمران خان اور وسیم اکرم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اور حیران کن طور پر پاکستان نے میچ 48 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا تھا-
#OnThisDay in 1992
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں