Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین

  *اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی* پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پ...

 



*اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی*


پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔


نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی۔


انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔

گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔


واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران کیوی ٹیم کو مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کانوائے اور گلین فلپس جیسے اسٹارز کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔


دوسری جانب 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ اسکے ابتدائی 2 وکٹیں گر چکی ہیں۔


21سالہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد ارسلان عباس نے پاکستان کے خلاف ڈیبیو کی تیز ترین ففٹی بنا ڈالی !


29نومبر 2003کو لاہور میں فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے ہاں ایک بچے نے جنم لیا جو آج 21سال اور 119دن کا ہو چکا ہے اور نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کے خلاف اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے بھی کھیل رہا ہے ۔

یہ نوجوان محمد ارسلان عباس دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور بائیں ہاتھ سے میڈیم فاسٹ بولنگ کرتا ہے ۔ وہ ان دنوں نیوزی لینڈ موو ہوا تھا کہ جب اس کے والد اظہر عباس نے ولنگٹن میں کروری کرکٹ کلب کی جانب سے کھیلنا شروع کیا ۔ محمد ارسلان نے بہت کم عمری میں ہی کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کی اور صرف گیارہ سال کی عمر میں پہلی سنچری بھی سکور کر دی تھی ۔ بعد ازاں آک لینڈ میں کنگز کالج میں پڑھنا شروع کیا تو وہاں نیوزی لینڈ کے قومی کرکٹر ، سپنر دیپک پٹیل سے بولنگ کی تربیت بھی لی تھی ۔ ارسلان کتنا باصلاحیت ہے ، اس کا اندازہ اس امر سے لگائیں کہ 2018سیزن میں اس نے سات سنچریاں بنائی تھیں ۔ آج پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کرنا اس کے اور اس کے کرکٹر والد اظہر عباس کو پورا کرے گا۔ ارسلان عباس نے ون ڈے کو ٹئ ٹوئنٹی بناتے ہوئے ڈیبیو کرنے والے دنیائے کرکٹ کے تمام بلے بازوں سے تیز ترین سنچری تین چوکوں ، تین چھلوں ، 208کے سٹرائیک سے مکمل کی ۔ زبردست محمد ارسلان عباس🥰👍❤️

کوئی تبصرے نہیں