"کامیاب ترین کپتان" آپ نے ویسٹ انڈین ٹیم کا لقب "کالی آندھی" سنا ہوگا یہ لقب جن کے مرہون منت ویسٹ انڈین ٹیم کو ملا تھا...
"کامیاب ترین کپتان"
آپ نے ویسٹ انڈین ٹیم کا لقب "کالی آندھی" سنا ہوگا یہ لقب جن کے مرہون منت ویسٹ انڈین ٹیم کو ملا تھا اس لیڈر اور اس قائد کا نام کلائیو لائڈ ہیں جنہوں نے اُس ویسٹ انڈین ٹیم کو کرکٹ میدانوں میں لڑایا جن کے سامنے اچھی اچھی ٹیمیں لڑکھڑایا کرتی تھی اور کرکٹ میدانوں میں کلائیو لائڈ نے اولین دونوں ورلڈکپ جیت کر تاریخ رقم کردی تھی۔
کلائیو لائڈ کا جنم جارج ٹاؤن میں 31 اگست 1944 کو ہوا اور اس نے نے اپنا عالمی ڈیبیو 1966 کو بھارت کے خلاف کیا جبکہ آخری مقابلہ 1985 میں میلبورن کے مقام پر پاکستان کے خلاف کھیل کر کرکٹ میدانوں کو الوداع کہا۔
اولین دونوں ورلڈکپ کے فاتح ویسٹ انڈین سکواڈ کی قیادت انہی کے پاس رہی جبکہ وہ تیسرے ورلڈکپ میں بھی ٹیم کے کپتان رہے لیکن فائنل میں مات ہوئی۔1975 ورلڈکپ جو کہ پہلا ورلڈکپ تھا جس کے فائنل میں آسٹریلوی گیند بازوں ڈینس للی،جیف تھامسن اور گیری گلمور جیسے طوفانی پیسرز کے سامنے ویسٹ انڈیز نے 50 پر تین وکٹیں گنوائے تو اکثر شائقین نے ورلڈکپ فاتح آسٹریلیا کو قرار دیدیا لیکن کلائیو لائڈ نے آکر اس بحران میں گھری ویسٹ انڈیز کا بیڑا اٹھایا اور محض 85 گیندوں پر 12 چوکوں اور 2 چھکوں سے مزین 102 کی بہادری سے بھرپور اننگز کھیلی جو کہ آسٹریلیا کے شکست کا ابتدائی سبب ثابت ہوئی اور فائنل کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی کلائیو لائڈ کے نام رہا۔
یہاں سب سے پہلے کلائیو لائڈ کی کپتانی کے بارے میں جانیے کہ انہوں نے 1974 سے 1985 تک ٹیم کی کپتانی کی اور آج تک وہ ویسٹ انڈیز کو سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جتوانے والے کپتان ہیں ان کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز نے 74 میچز کھیلے جن میں 36 بار فتح جبکہ محض 12 مرتبہ انہیں ناکامی ہوئی۔ان کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز نے بغیر شکست کے 27 میچز کھیلے جن میں مسلسل 11 فتوحات بھی شامل ہیں۔
اسی طرح ایک روزہ کرکٹ میں بھی انہوں نے 84 میچز میں کپتانی کے فرائض سنبھالے جہاں 64 فتوحات ان کے ریکارڈ میں درج ہیں اور کلائیو لائڈ اب تک ویسٹ انڈیز کو زیادہ ایک روزہ فتوحات دلانے والے کپتانوں میں اج بھی دوسرے نمبر پر ہیں پہلے نمبر پر سر ویوین رچرڈز ہیں جنہوں 67 فتوحات دلائی لیکن ویوین رچرڈز نے 18 میچز بطور کپتان کلائیو لائڈ سے زیادہ کھیلے۔
مضبوط جسامت اور طویل قد وقامت کے مالک کلائیو لائڈ مڈل آرڈر میں بلے بازی کرتے تھے اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے پہلے 100 ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہوا۔
کلائیو لائڈ کا عالمی کیریئر
ٹیسٹ کیریئر
میچز:110
اننگز:175
رنز:7515
بہترین سکور:242
اوسط:46.67
سینچریاں:19
ففٹیز:39
ایک روزہ کیریئر
میچز:87
اننگز:69
رنز:1977
بہترین سکور:102
اوسط:39.54
سٹرائیک ریٹ:81.22
سینچریاں:01
ففٹیز:11
1971 میں کلائیو لائڈ نے وزڈن پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا جبکہ 2009 میں آئی سی سی ہال آف میں انہیں شامل کرلیا گیا۔وہ 2001 سے 2006 تک میچ ریفری کے فرائض بھی انجام دیتے رہیں جبکہ وہ ایک معروف کرکٹ کمنٹیٹر بھی رہ چکے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں